30 اگست 2013 - 19:30
لبنان میں حکومت، حزب اللہ کے بغیر ممکن نہیں

لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ نبیہ بری نے کہا ہے کہ لبنان کی حکومت حزب اللہ کی شراکت کے بغیر نہیں بن سکتی۔

ابنا: النشرۃ ویب سائٹ کے مطابق نبیہ بری نے آج حکومت کی فوری تشکیل پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئي بھی کابینہ حزب اللہ کے بغیر نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو سیاسی عمل میں شرکت کرنا چاہیے۔ درایں اثنا شہر صیدا کے علماء نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی گروہوں کو اشتعال انگيز اقدامات اور بیانات سے پرہیز کرتے ہوئے داخلی اختلافات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ واضح رہے لبنان میں سیاسی بحران کے بعد وزیر اعظم نجیب میقاتی نے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سے اب تک سیاسی اختلافات کی بناپر حکومت نہیں بن سکی ہے۔

.......

/169